Sunday , May 27 2018
Home / کھیل کی خبریں / مرسیڈیز ٹیم کو بندوق کی نوک پر لوٹ لیا گیا

مرسیڈیز ٹیم کو بندوق کی نوک پر لوٹ لیا گیا

سائو پالو۔12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی فارمولا ون کار ریسر لوئس ہیملٹن کا کہنا ہے کہ ساؤ پاؤلو میں جمعے کی رات ان کی مرسڈیز ٹیم کے چند لوگوں کو پستول دکھا کر لوٹنے کی خبر نے انھیںپریشان کر دیا ہے۔مرسڈیز کے ملازمین کی ایک وین کو انٹرلیگوس ٹریک سے دور ایک سڑک پر روک لیا گیا تھا۔ اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔لوئس ہیملٹن کا کہنا ہے کہ ’’گولیاں چلائی گئیں، ایک شخص کے سر پر پستول رکھا گیا۔ یہ انتہائی پریشان کن ہے ‘‘انھوں نے مزید کہا کہ ’یہاں یہ ہر سال ہوتا ہے۔لوئس ہیملٹن کا کہنا تھا کہ ’براہ مہربانی میرے لوگوں کے لیے دعا کیجیے جو اس واقعے کے بعد بھی آج اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT