Saturday , June 23 2018
Home / Top Stories / مرسی کو20 سال سزائے قید

مرسی کو20 سال سزائے قید

قاہرہ ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے معزول اسلام پسند صدر محمد مرسی کو تشدد کیلئے اکسانے پر 20 سال سزائے قید سنائی گئی ہے۔ ڈسمبر 2012 ء میں اتحادیہ صدارتی محل کے باہر مرسی کے تشدد پر اکسانے کی وجہ سے جھڑپ ہوئی جس میں 10 افراد کی موت واقع ہوگئی تھی۔ اس مقدمہ میں 14 دیگر بشمول اخوان المسلمین رہنماؤں محمد البلتغی اور عصام العرین کو انہی ال

قاہرہ ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے معزول اسلام پسند صدر محمد مرسی کو تشدد کیلئے اکسانے پر 20 سال سزائے قید سنائی گئی ہے۔ ڈسمبر 2012 ء میں اتحادیہ صدارتی محل کے باہر مرسی کے تشدد پر اکسانے کی وجہ سے جھڑپ ہوئی جس میں 10 افراد کی موت واقع ہوگئی تھی۔ اس مقدمہ میں 14 دیگر بشمول اخوان المسلمین رہنماؤں محمد البلتغی اور عصام العرین کو انہی الزامات پر 20 سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ تاہم مرسی اور 14 دیگر کو قتل کی سازش کے سنگین جرم سے بری کیا گیا ہے۔ محمد مرسی کی جولائی 2013 ء میں برطرفی کے بعد یہ پہلا عدالتی فیصلہ ہے۔ اس فیصلہ کے خلاف ا پیل کی گنجائش ہے۔ موافق مرسی قومی اتحاد نے ایک بیان میں اس قانونی چارہ جوئی کو مسترد کردیا اور فیصلہ کو بالکلیہ غلط قرار دیا ہے۔آج انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ قاہرہ کے مضافات میں پولیس اکیڈیمی میں واقع عدالت لایا گیا جہاں سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف بھی مقدمہ چلایا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT