Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / مرغوں کی لڑائی پر سٹہ، ٹولی گرفتار

مرغوں کی لڑائی پر سٹہ، ٹولی گرفتار

حیدرآباد۔/11نومبر، ( سیاست نیوز) سائبرآباد حدود میں مرغوں کی لڑائی کے مقابلہ کو ناکام بناتے ہوئے پولیس نے ٹولی کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سائبرآباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے شیوم کے علاقہ میں ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی انجام دی۔ مرغوں کی لڑائی کا مقابلہ اکثر تہواروں کے موقع پر کروایا جاتا ہے ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم کے انسپکٹر مسٹر نرسنگ راؤ نے بتایا کہ پولیس نے ماسان پلی کے علاقہ میں ایک اطلاع پر کارروائی کی اور 10افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ساڑھے چار ہزار روپئے نقد رقم، 12 موٹرسیکلیں ، 4زندہ اور ایک مردہ مرغ برآمد کرلیا۔ انسپکٹر کے مطابق ایک خفیہ اطلاع حاصل ہوئی تھی اور ایس او ٹی تہوار کے سلسلہ میں اس طرح کی غیر سماجی حرکت پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد کو ضبط شدہ سامان کے ساتھ مہیشورم پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT