Saturday , December 15 2018

مرغ بازی کا ریاکٹ بے نقاب، 27 افراد گرفتار

ٹاسک فورس پولیس کا دھاوا، ڈی سی پی ٹاسک فورس پی رادھا کشن کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ /7 جنوری (سیاست نیوز) سنکرانتی کے موقع پر شہر میں بڑے پیمانے پر مرغ بازی کے ایک ریاکٹ کو کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے بے نقاب کرتے ہوئے 27 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے مرغ اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر پی رادھا کشن راؤ نے بتایا کہ 39 سالہ ایم وینکٹ کرشنا ساکن کرشنا نگر جوبلی ہلز جس کا تعلق ضلع نیلور آندھراپردیش سے ہے شہر میں تعمیرات کیلئے میٹرئیل سپلائی کیا کرتا تھا اور آمدنی کم ہونے کی وجہ سے وہ اپنے ساتھی 49 سالہ ٹی وینکٹ پرساد سے رابطہ قائم کیا اور دونوں نے سنکرانتی کے موقع پر مرغ بازی کے ذریعہ آسانی سے روپئے کمانے کا منصوبہ تیار کیا ۔ اس سلسلے میں اپنے مکان کے پینٹ ہاؤز پر مختلف افراد کی مدد سے مرغ بازی میں ملوث ہورہا تھا اور اپنے مکان کی چھت پر مرغ بازی کیلئے مکمل گراؤنڈ تیار کیا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے یہاں دھاوا کرتے ہوئے وینکٹ کرشنا اور وینکٹ پرساد کے علاوہ مزید 27 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 17 مرغے ، مرغ بازی میں استعمال کئے جانے والی 60 چھوٹی چاقو ، 26 موبائیل فون اور 80 ہزار روپئے نقد رقم برآمد کرلیا ۔ گرفتار افراد کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ جوبلی ہلز پولیس کے حوالے کردیا گیا تاکہ ان کے خلاف مزید کارروائی کی جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT