Saturday , May 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / مرلی اور پجارا کی سنچریاں،ہندوستان 312/2

مرلی اور پجارا کی سنچریاں،ہندوستان 312/2

ناگپور25 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) ٹسٹ کے ماہر بیٹسمینوں مرلی وجے (128) اور چٹیشور پجارا (ناٹ آؤٹ 121) کی سنچریوں کی بدولت ہندستانی کرکٹ ٹیم نے یہاں سری لنکا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن ہفتہ کو اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹ پر 312 رن کا مضبوط اسکور کر 107 رن کی اہم برتری حاصل کر لی۔ہندستانی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کے آغاز میں کل پہلے دن اوپنر لوکیش راہول (7) کا وکٹ سستے میں گنوایا تھا لیکن اس کے بعد مرلی اور پجارا نے ٹک کر جب کھیلنا شروع کیا تو دوسرے دن دونوںکریز پر آخر تک ڈٹے رہے اور سری لنکا کی ٹیم کے بولروں کی جم کر پٹائی کی جو پورے دن میں305 رنز لٹاکر ایک وکٹ ہی حاصل کر پائے ۔مرلی اور پجارا نے دوسرے وکٹ کے لئے 209 رن کی ڈبل سنچری شراکت قائم کی اور آرام سے پہلی اننگز کو آگے بڑھایا۔وجے نے ٹسٹ کیریئرکی10 ویں سنچری بنائی اور221 گیندوں کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 128 رن بنائے ۔ان کے ساتھ دوسرے سرے پر مسٹر وال کہے جانے والے پجارا نے284 گیندوں کی اننگز میں 13 چوکے لگا کر ناٹ آؤٹ121 رنز کی اننگز کھیلی۔سری لنکا کے ہاتھ میں سارا دن واحد وکٹ ہی آیا جب ہندستان کو 200 کے پار پہنچا کر وجے رنگنا ہراتھ کی گیند پر دلرووان پریرا کو کیچ دے بیٹھے ۔وہ76 ویں اوور میں دن کے دوسرے اور واحد بیٹسمین کے طور پر آؤٹ ہوئے ۔وجے اور پجارا اسی کے ساتھ ٹسٹ کرکٹ میں مسلسل چار سنچری شراکت کرنے والے پانچویں جوڑی بھی بن گئے ہیں جبکہ ہندستانی کرکٹروں میں ایسا کرنے والے وہ سنجے منجریکر اور محمد اظہرالدین کے بعد دوسری جوڑی ہیں۔اس کے علاوہ گھریلو ٹسٹ سیریز میں وجے ۔ پجارا کی جوڑی کے درمیان یہ نویں سنچری شراکت بھی ہے ۔ وجے کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان ویراٹ کوہلی میدان پر آئے اور انہوں نے بھی اعتماد کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا اور دن کا کھیل مکمل ہونے سے کچھ گیند پہلے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کر لی ۔کوہلی نے70 گیندوں میں چھ چوکے لگا کر ناٹ آؤٹ54 رن بنائے اور پجارا کے ساتھ تیسری وکٹ کے لئے 96 رن کی ناٹ آؤٹ ساجھے داری بھی کی جو دن کی دوسری بڑی شراکت رہی۔یہ کپتان کوہلی کی 15 ویں ٹسٹ نصف سنچری ہے ۔کل کھیل کا تیسرا دن دونوں ہی ٹیموں کے لئے اہم ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT