Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مرل مچھلی کو ریاستی مچھلی کا موقف

مرل مچھلی کو ریاستی مچھلی کا موقف

حیدرآباد۔/20جولائی، ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے ’ مرل مچھلی ‘ کو ریاستی مچھلی کا موقف عطا کرنے کا اعلان کیا اور اس سلسلہ میں ریاستی محکمہ حیوانات و سمکیات ( محکمہ انیمل ہسبنڈری و فشریز ) نے باقاعدہ طور پر احکامات جاری کئے۔ گذشتہ ایک سال سے مرل مچھلی کو ریاست تلنگانہ کی مچھلی کا موقف فراہم کرنے کیلئے کارروائی زیر دوران تھی اور بالآخر حکومت نے اس تعلق سے قطعی فیصلہ کرتے ہوئے ’ مرل مچھلی ‘ کو ریاست تلنگانہ کی مچھلی کا موقف عطا کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ عوام مرل مچھلی کو ہی دیگر مچھلیوں کے مقابلہ میں زیادہ پسند کرتے ہیں کیونکہ مرل مچھلی دیگر مچھلیوں کے مقابلہ میں لذیز و ذائقہ دار ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں حکومت تلنگانہ نے ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آنے کے بعد ریاستی پرندوں کے طور پر ’’ بالا پٹا ‘‘ ( جو ایک خوبصورت چڑی ہے) کا انتخاب کیا، اسی طرح ریاست کے پھول کے طور پر ’’ تروڑ کا پھول ‘‘ ریاست کے میوہ کے طور پر آم، ریاستی اہم کھیل کے طور پر کبڈی کھیل، ریاستی جانور ( مویشی ) کے طور پر کرشنا کے ہرن کا انتخاب کیا تھا۔ اس طرح ریاستی مچھلی کے طور پر آج حکومت نے ’ مرل مچھلی ‘ کا اعلان کیا۔

TOPPOPULARRECENT