Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / مرٹھواڑہ کے ذخائر آب میں صرف 7 فیصد قابل استعمال پانی

مرٹھواڑہ کے ذخائر آب میں صرف 7 فیصد قابل استعمال پانی

اورنگ آباد 17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے مراٹھواڑہ علاقہ کے تمام 8 اضلاع میں واقع جملہ 814 ذخائر آب میں صرف سات فیصد قابل استعمال پانی باقی رہ گیا ہے ۔ اس کے نتیجہ میں علاقہ کے 870 گاوں متاثر ہیں۔ عہدیداروں کے بموجب سال گذشتہ ان ذخائر آب میں جملہ 38 فیصد قابل استعمال پانی موجود تھا جو اس سال صرف 7 فیصد تک رہ گیا ہے ۔ عہدیداروں کے بموجب پانی کی قلت کے نتیجہ میں جملہ 870 گاوں اور 454 دیہاتیں متاثر ہیں ۔ ان مقامات کو جملہ 1,188 ٹینکروں کے ذریعہ پانی سربراہ کیا جا رہا ہے ۔ اورنگ آباد کے ڈویژنل کمشنر اوماکانت دنگت نے حال ہی میں ایک رپورٹ خشک سالی ریلیف کمشنر کو راگھویندر سنگھ کو پیش کی جنہوں نے گذشتہ ہفتے تین دن تک علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے خشک سالی کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا ۔ ڈویژنل کمشنر کی رپورٹ سے متعلق تفصیلات کے بموجب علاقہ میں 11 بڑے ‘ 75 اوسط اور 728 چھوٹے ذخائر آب ہیں ۔ تمام بڑے ذخائر آب میں صرف آٹھ فیصد قابل استعمال پانی رہ گیا ہے ۔ گذشتہ سال یہ 23 فیصد تھا ۔ 75 اوسط ذخائر آب میں صرف 7 فیصد پانی ہے جو سال گشتہ 13 فیصد تھا ۔ 728 چھوٹے ذخائر آب میں صرف پانچ فیصد قابل استعمال پانی ہے جو سال گذشتہ 33 فیصد تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT