Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / مرچنٹ نیوی کا رکن عملہ جہاز سے لاپتہ

مرچنٹ نیوی کا رکن عملہ جہاز سے لاپتہ

بھوپال ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک زیرتربیت مرچنٹ نیوی کا 26 سالہ عہدیدار لاپتہ ہوگیا جبکہ بحری جہاز مزبیق جارہا تھا اس کے بھائی نے آج کہا ہیکہ اس کے بھائی کے لاپتہ ہونے کے حالات پراسرار ہیں اور مطالبہ کیا ہیکہ لاپتہ ہونے کے واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کروائی جائیں۔ بھوپیندر یادو نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ اس کابھائی سندیپ یادو گذشتہ 17 دن سے ان سے بات چیت نہیں کر سکا۔ وہ 2 مارچ کو غائب ہوا تھا۔ وہ ایک زیرتربیت الیکٹریکل آفیسر تھا جسے بحری جہاز ایم آئی جگ پشپا پر تعینات کیا گیا تھا۔ بھوپیندر نے کہا کہ ان کے والد نندرام پولیس کے ہیڈکانسٹیبل ہیں۔ انہیں کمپنی کے ممبئی دفتر سے 3 مارچ کو سندیپ کے بحری جہاز سے لاپتہ ہوجانے کی اطلاع دی گئی۔ یہ جہاز گجرات کے شہر وادینار سے بحرہند میں سفر کیلئے روانہ ہوا تھا۔ بحری جہاز کے کیپٹن سے 4 مارچ کو بات کی گئی ۔ کیپٹن نے اطلاع دی کہ سنگیت کے کیبن میں شریک ابھیشیک نے کہا کہ سندیپ کے سر میں درد تھا اور وہ ڈیوٹی پر حاضر نہ ہوسکا۔ جب ابھیشیک نے کیپٹن کو یہ اطلاع دی تو اس کا دوست سندیپ سورہا تھا۔ جب وہ جاگا تو اس کو وہ کہیں بھی نظر نہیںآیا۔

TOPPOPULARRECENT