Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکز، آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے کے عہدکا پابند

مرکز، آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے کے عہدکا پابند

تنظیم جدید قانون پر عمل آوری کیلئے روڈ میاپ کی تیاری کی ہدایت۔ چندرابابو نائیڈو کی مودی سے ملاقات
نئی دہلی 25 اگسٹ (پی ٹی آئی) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہاکہ آندھراپردیش تنظیم جدید قانون کی کلیدی دفعات پر عمل آوری کے لئے ایک روڈ میاپ تیار کیا جارہا ہے اور آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے مرکز کے عہد سے پیچھے ہٹنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے یہاں ملاقات کے بعد جیٹلی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’’اس موقف سے پیچھے ہٹنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا آندھراپردیش کے اقتصادی حقوق کے لئے خود ہم بھی ایوان میں اصرار کرچکے ہیں۔ اس کی تکمیل کے لئے ہم تمام متعلقہ عمل جاری رکھے ہوئے ہیں‘‘۔ انھوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے نیتی آیوگ کے نائب صدرنشین اروند پناگاریہ کو ہدایت کی ہے کہ آندھراپردیش تنظیم جدید قانون میں شامل تمام وعدوں کی تکمیل اور ریاست کو درکار مالیہ کی فراہمی کے مقصد سے ایک فہرست تیار کی جائے۔ اے پی کو خصوصی موقف کے مطالبہ پر اپوزیشن کے بڑھتے دباؤ کے درمیان چندرابابو نائیڈو نے وزیراعظم نریندر مودی سے 90 منٹ تک بات چیت کی۔ بعدازاں نائیڈو نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے تقسیم شدہ ریاست آندھراپردیش کو ہماچل پردیش کے خطوط پر ٹیکس ترغیبات کی فراہمی پر زور دیا۔ علاوہ ازیں آندھراپردیش آندھراپردیش تنظیم جدید قانون سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چندرابابو نے کہاکہ ’’(آندھراپردیش) کیلئے خصوصی موقف بے انتہا اہم ہے‘‘۔ اس مسئلہ پر وزیراعظم کے ردعمل کے بارے میں ایک سوال پر چندرابابو نے جواب دیا کہ مودی نے ان دفعات پر حقیقی روح و منشاء کے مطابق مکمل عمل آوری کے لئے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ نائیڈو نے کہاکہ ’’میں بہترین نتائج کی توقع کرتا ہوں‘‘۔ چندرابابو نے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیر دفاع منوہر پاریکر سے بھی ملاقات کی۔

TOPPOPULARRECENT