Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / مرکزسخوئی طیارے کو برہموس میزائل سے لیس کرنے تیار

مرکزسخوئی طیارے کو برہموس میزائل سے لیس کرنے تیار

نئی دہلی، 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی فضائیہ کی بڑی طاقت خیال کئے جانے والے سخوئی جنگی طیاروں کو برہموس سپرسونک میزائل سے لیس کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق اس منصوبہ کے تحت 40 سخوئی جنگی طیاروں میں تکنیک اور ساختیاتی تبدیلی کا کام شروع کیا گیا ھے تاکہ ان میں برہموس میزائلوں کو آساني سے فٹ کیا جا سکے اور ان کی طاقت بڑھائی جاسکے ۔ دنیا کی سب سے تیز رفتار سپرسونک میزائل کے فضا ء سے زمین پر مار کرنے والے ورژن کا سخوئی-30 جنگی طیارے سے 22 نومبر کو کامیاب تجربہ کیا جا چکا ہے ۔ ہندوستان اور روس کے مشترکہ منصوبوں والے برہموس میزائل کا وزن ڈھائی ٹن ہے اور یہ آواز کی رفتار سے تقریبا تین گنا تیز، میک 2.8 کی رفتار سے چلتی ہے ۔ اس کی صلاحیت 250 کلومیٹر ہے ۔ ذرائع کے مطابق، سخوئی طیاروں کو برہموس میزائل سے لیس کرنے کی میعاد طے کی جا چکی ہے ۔ یہ کام شاید 2020 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ سخوئی کو برہموس سے لیس بنانے کا کام ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو دیا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT