Sunday , July 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مرکزی اجوالا اسکیم سے استفادہ کا مشورہ

مرکزی اجوالا اسکیم سے استفادہ کا مشورہ

یلاریڈی۔/10 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پکوان گیس سے متعلقہ پردھان منتری اجوالا یوجنا اسکیم سے عوام کو استفادہ کرنے کا بھارت گیس سیلس آفیسر مسٹر راجیو گرگی نے مشورہ دیا۔انہوں نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے چینی جانکم پلی پر شعور دلایا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اب تک بھی کئی مواضعات میں لکڑیوں پر ہی پکوان کیا جارہا ہے جس سے ماحولیات کی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے اور جنگلات ختم ہورہے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے گیس کنکشن کیلئے درخواستیں قبول کیں ۔ اس موقع پر سرپنچ سائیلو بھارت گیس ایجنسی ذمہ دار وٹھل ریڈی اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT