Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / مرکزی اسکیموں میں کشمیر کو خصوصی موقف دینے مفتی محمد سعید کا مطالبہ

مرکزی اسکیموں میں کشمیر کو خصوصی موقف دینے مفتی محمد سعید کا مطالبہ

سری نگر۔15جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی سعید نے آج مرکز سے خواہش کی کہ ریاست کو سرکاری زیرسرپرستی اسکیموں میں خصوصی زمرے میں رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نیتی آیوگ کو مالیہ فراہم کرنے کے معیاروںکو جاری رکھا جائے اور 19:10 کا تناسب برقرار رکھا جائے ۔ چیف منسٹر ایک افتتاحی تقریب کے بعد خطاب کررہے تھے ۔ مفتی سعید نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرکزی اسکیموں میں ریاستوں کی ضروریات کو پیش نظر رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے نقطہ نظر سے مرکز کو واقف کروا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اسکیموں اور ریاستوں کی ضروریات میں توازن پیدا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مرکزی اسکیموں میں وزیراعظم کی روزگار یوجنا اور ریاست کی تیز رفتار ترقی کو شامل کئے بغیر اس پر عمل آوری کو قبول نہیں کرسکتے ۔ وہ واضح طور پر اپنی چار ماہ قدیم حکومت پر اپوزیشن کی تنقیدوں پر ردعمل ظاہر کررہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT