Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مرکزی امدادی اسکیم کے تحت فنی تربیتی کورسس کیلئے درخواستیں مطلوب

مرکزی امدادی اسکیم کے تحت فنی تربیتی کورسس کیلئے درخواستیں مطلوب

کریم نگر۔/7جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر کے دیہی علاقوں سے وابستہ بیروزگار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی مرکزی امداد اسکیم کے ذریعہ مفت مختلف تربیتی کورسیس کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے بیروزگار نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس تربیتی کورس کیلئے ان کے اپنے متعلقہ منڈلوں میں آئی کے پی دفتروں

کریم نگر۔/7جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر کے دیہی علاقوں سے وابستہ بیروزگار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی مرکزی امداد اسکیم کے ذریعہ مفت مختلف تربیتی کورسیس کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے بیروزگار نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس تربیتی کورس کیلئے ان کے اپنے متعلقہ منڈلوں میں آئی کے پی دفتروں میں اے پی ایم کے پاس اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ تربیتی کورس کی تفصیلات اس طرح ہیں: ڈرائیونگ ایل ایم وی کورس، آر ٹی سی میں 30دن کا کورس رہے گا جس کے تعلیمی قابلیت آٹھویں جماعت یا اس سے زیادہ اور لرننگ لائسنس رکھنے والے ہوں۔ ڈرائیونگ ایچ ایم وی، آر ٹی سی، 30دن کا کورس اور اہلیت LMV کا لائسنس ہونا اور ایک سالہ تجربہ بھی ضروری ہے۔ ٹیلرنگ خواتین کیلئے درگا بائی خواتین و اطفال ڈیولپمنٹ سنٹر میں 60دن کا کورس، تعلیمی قابلیت پانچویں جماعت کامیاب یا اس سے زیادہ۔بیوٹیشن کا 60 یومی کورس جس کے لئے آٹھویں جماعت کامیاب یا اس سے زیادہ تعلیمی قابلیت ضروری ہے۔ پری پرائمری ٹیچر ٹریننگ PPTC کورس مہیلا پرانگنم میں 90دن کا کورس رہے گا جس کے لئے تعلیمی قابلیت انٹر میڈیٹ کامیاب یا اس سے زیادہ ہونی چاہیئے۔ کمیونٹی ہیلت ورکر کی تربیت ایل ایم ڈی کالونی میں 90 دن کا کورس رہے گا ، تعلیمی قابلیت دسویں جماعت یا اس سے زیادہ ہونی چاہیئے۔ پراجکٹ ڈائرکٹر ڈی آر ڈی اے۔ آئی کے پی کریم نگر نے بیروزگار نوجوانوں سے اس سے استفادہ کرنے ایک صحافتی بیان میں خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT