Saturday , April 21 2018
Home / شہر کی خبریں / مرکزی بجٹ ایک اور بڑی مایوسی

مرکزی بجٹ ایک اور بڑی مایوسی

آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسی ایشن کا احساس
حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسی ایشن (AIBEA) نے اس احساس کا اظہار کیا کہ ایسے وقت میں جب کہ ملک کی معیشت کم شرح ترقی ، غربت میں اضافہ ، صنعتی پیداوار میں انحطاط ، زرعی بحران ، بے روزگاری میں اضافہ اور ملازمتوں سے محرومی کے باعث متاثر ہے ایسے میں بجٹ 2018 ایک اور بڑی مایوسی ہے لیکن تعجب خیز نہیں ۔ اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹ چلم نے آج کہا کہ یہ بجٹ عوام کی اکثریت اور چند دولت مند لوگوں کی کمیونٹی کے درمیان فرق کو دور کرنے میں کارگر نہیں ہوگا ۔ بلکہ اس فرق میں مزید اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کئی چیزوں کا دعویٰ کررہی ہے لیکن ہم یہ محسوس کرتے ہیں کہ اس سے معاشی مسائل کو حل کرنے میں مدد نہیں ہوگی اور یہ ترقی پر مبنی بجٹ نہیں ہے ۔ بجٹ میں افراط زر اور قیمتوں میں اضافہ کے تدارک کے لیے کوئی توجہ نہیں دی گئی اور غربت کو کم کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ زراعت کے بارے میں وینکٹ چلم نے کہا کہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کے لیے کوئی مناسب اسکیم متعارف نہیں کی گئی ۔ کسانوں کی مشکلات برقرار رہیں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT