Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مرکزی بجٹ کسان مخالف : مانپاڑے

مرکزی بجٹ کسان مخالف : مانپاڑے

شاہ آباد ۔ 5 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی وزیر مال ارون جیٹلی کا پیش کردہ مرکزی بجٹ سے ڈاکٹر سوامی ناتھ کمیشن کی رپورٹ پر ضرب پڑی ہے جو زرعی شعبے اور کسان مخالف بجٹ ہے پرانت رعیت سنگھ کے صدر ماروتی مانپاڑے نے یہ بات بتائی جو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بجٹ کسانوں اور کارپوریٹ زمرے کے درمیان جنگ چھیڑ دے

شاہ آباد ۔ 5 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی وزیر مال ارون جیٹلی کا پیش کردہ مرکزی بجٹ سے ڈاکٹر سوامی ناتھ کمیشن کی رپورٹ پر ضرب پڑی ہے جو زرعی شعبے اور کسان مخالف بجٹ ہے پرانت رعیت سنگھ کے صدر ماروتی مانپاڑے نے یہ بات بتائی جو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بجٹ کسانوں اور کارپوریٹ زمرے کے درمیان جنگ چھیڑ دے گا ۔ کسی بھی فصل کا جملہ خرچ ( زرعی خرچ ) اور اس کا 50 فیصد رقم امدادی قیمت کا اعلان کرنا ہوگا یہ سوامی ناتھ کمیشن کی سفارشات میں کہا گیا ہے ۔ بجٹ میں اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی کس قیمت میں بیج اور کھاد دینے سے متعلق کوئی اعلان نہیں ہوا ہے ۔ خام مالوں کا کوئی ذکر نہیں ہے ۔ گنا کاشتکار پریشان ہیں ۔ قومی زرعی مارکٹ کے قیام کی کوئی تجویز نہیں ہے اس سے کسانوں کے مفادات کو نقصان پہنچنا یقینی ہے ۔ 5.89 کروڑ روپیوں کا خسارہ بجٹ ہے افراط زر میں اضافہ ہوتا ہے ۔ سرویس ٹیکس میں اضافے کے باعث قیمتوں میں اضافہ یقینی ہے کسانوں کو 8.5 لاکھ روپئے قرض کا اعلان کسان مخالف ہے ۔ ماروتی نے گرام پنچایت میں زرعی انفارمیشن مرکز کے قیام زرعی سرگرمیوں قومی دیہی طمانیت روزگار منصوبے کے تحت ترتیب دینے کا مطالبہ کیا ۔ پریس کانفرنس میں رعیت سنگھ کے ضلعی صدر شرن بتپام شٹی ، پانڈورنگا ماون اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT