Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکزی حج کمیٹی سے محرم کی سہولت

مرکزی حج کمیٹی سے محرم کی سہولت

حیدرآباد۔/5مئی، ( سیاست نیوز) وزارت خارجہ حکومت ہند نے حج 2016 کیلئے منتخب عازمین حج کے ہمراہ سفر حج کے خواہشمند خواتین کیلئے محرم زمرہ کے تحت ملک بھر میں 200 نشستیں مختص کی ہیں۔ جن کے محرم کے نام منتخب ہوچکے ہیں لیکن کسی وجہ سے وہ درخواست داخل کرنے سے رہ گئی تھیں ایسے عازمین کیلئے مرکزی حج کمیٹی نے محرم کی سہولت فراہم کی ہے۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ درخواستیں 23مئی تک دفتر حج کمیٹی میں داخل کریں۔ اس زمرہ میں درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ اگر درخواست گذاروں کی تعداد مقررہ کوٹہ سے بڑھ جائے تو مرکزی حج کمیٹی ان میں قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب کرے گی اور منتخب عازمین کے نام ان کے محرم کے کور میں شامل کئے جائیں گے۔ خواتین اپنی درخواست میں اس بات کی وضاحت کریں کہ حج درخواست داخل کرنے کے مرحلہ میں انہوں نے محرم کے ساتھ کیوں درخواست داخل نہیں کی۔ وہ اپنے محرم کے ساتھ رشتہ کے تعلق سے بھی دستاویزی ثبوت پیش کریں۔ مزید تفصیلات دفتر حج کمیٹی ، حج ہاوز نامپلی سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT