Monday , April 23 2018
Home / سیاسیات / مرکزی حکومت آر ایس ایس کے دباؤ میں کام کررہی ہے : کانگریس

مرکزی حکومت آر ایس ایس کے دباؤ میں کام کررہی ہے : کانگریس

شیلانگ ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس لیڈر گورو گوگوئی نے آج کہا کہ مرکز کی حکمراں پارٹی آر ایس ایس کے دباؤ میں کام کررہی ہے۔ بی جے پی کو صرف آر ایس ایس سے ہی احکامات ملتے ہیں۔ صدرجمہوریہ کے تقرر کا مسئلہ ہو، وزیراعظم کے انتخاب کا مسئلہ ہو یا گورنروں کو مقرر کرنے کا معاملہ ہو، اس کیلئے آر ایس ایس کے لوگ ہی ہدایات جاری کرتے ہیں۔ آسام کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مرکز بی جے پی، آر ایس ایس اتحاد نے ملک کے سماجی تانے بانے کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت کی اسکیمات کو آر ایس ایس کی سفارشات کی بنیاد پر تیار کیا جاتا ہے۔ نوٹ بندی کا نظریہ بھی آر ایس ایس کا ہی تھا۔ آر بی آئی نے آر ایس ایس کے اشاروں پر ہی نوٹ بندی کا اعلان کیا۔ بی جے پی حکومت ملک کے نوجوانوں کو دو کروڑ روزگار دینے کے وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT