Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکزی حکومت سے فری کمپیوٹر اور وکیشنل کورسیس کی تربیت

مرکزی حکومت سے فری کمپیوٹر اور وکیشنل کورسیس کی تربیت

حیدرآباد۔ 18 اکتوبر (پریس نوٹ) حکومت ہند کے سیکٹر اسکل اسکیم کی جانب سے مختلف فری کورسیس جیسے لاجسٹکس،ٹیالی، ڈی ٹی پی، رئیل، کمپیوٹر ہارڈویئر اور نیٹ ورکنگ وغیرہ چلائے جارہے ہیں۔ کورسیس کی تکمیل پر حکومت کی جانب سے سند بھی دی جائے گی جبکہ تقریباً 147 ممالک میں قابل قبول ہے اور کورسیس کی تکمیل پر روزگار بھی فراہم کیا جائے گا۔ امیدوار کی عمر 18 تا 35 سال کے درمیان ہونی چاہئے اور ایس ایس سی کامیاب رہنا چاہئے۔ دوران کورسیس امیدواروں کو سافٹ اسکل اور پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ کی تربیت بھی دی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے ایام کار میں صبح 9:30 تا شام 7 بجے جی این ٹیکنالوجی مدھانی چوراہا متصل سنتوش نگر یا راست فون 9700727044 یا 9848731269 پر ربط کریں۔

 

’’گاندھی بھون ‘‘عنقریب ’’ریڈی بھون ‘‘میں تبدیل ہوگا : وشویشور راؤ
حیدرآباد۔18 اکتوبر (سیاست نیوز) سماجی جہد کار پروفیسر وشویشور راؤ نے تلگو دیشم لیڈر ریونت ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کی افواہوں پر کہا کہ ریونت ریڈی جب سے سیاسی میدان میں قدم رکھے ہیں، تب سے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کانگریس کی جانب سے کی جانے والی مختلف فلاحی و سماجی پروگراموں کی مذمت کی۔ انہیں کانگریس بھلی لگ رہی ہے۔ اس لئے اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ گاندھی بھون عنقریب ’’ریڈی بھون‘‘ میں تبدیل ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT