Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / مرکزی حکومت سے کمپیوٹرس دلانے کا جھانسہ

مرکزی حکومت سے کمپیوٹرس دلانے کا جھانسہ

ایک دھوکہ باز گرفتار ، سنٹرل کرائم پولیس کی کارروائی

ایک دھوکہ باز گرفتار ، سنٹرل کرائم پولیس کی کارروائی

حیدرآباد ۔ /21 مارچ (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس (سی سی ایس) نے ایک دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا جس نے مرکزی حکومت سے کمپیوٹرس دلانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپئے ہڑپ لیا تھا ۔ تفصیلات کے بموجب ڈی ایس لکشمی جو پیشہ سے خانگی ٹیچر ہے سی سی ایس سے ایک شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے یہ الزام عائد کیا کہ پی سرینواس راجو نامی شخص نے ایڈو سافٹ ٹکنالوجیز کے بیانر کے تلے مرکزی حکومت (فروغ انسانی وسائل) شعبہ سے کمپیوٹر تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں کیندرودیالیہ اور نووادیا ودیالیہ میں کمپیوٹرس فراہم کررہا ہے ۔ لکشمی نے سرینواس راجو کے اس دعوے کو یقین کرتے ہوئے انہوں نے 80 لاکھ روپئے وقفہ وقفہ سے اس کے حوالے کئے اور راجو نے مرکزی حکومت اور ایڈوسافٹ ٹکنالوجی کے درمیان ایک جعلی معاہدہ تیار کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ سرینواس راجو کمپیوٹرس فراہم کرنے کے نام پر کئی افراد کو دھوکہ دے چکا ہے اور پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے دو کروڑ کی دھوکہ دہی میں ملوث ہے ۔ پولیس نے اسے گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کرکے جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT