مرکزی حکومت پر تلنگانہ ملازمین کیساتھ تعصب برتنے کا الزام

ٹی این جی اوز کی کانفرنس، سرینواس گوڑ اور دیگر کا خطاب

ٹی این جی اوز کی کانفرنس، سرینواس گوڑ اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔19اکٹوبر(سیاست نیوز) چھ دہوں سے جاری علیحدہ ریاست تلنگانہ جدوجہد کا 2جون 2014کو علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے ذریعہ اختتام عمل میںآیااسی ضمن میں تلنگانہ گزیٹیڈافیسر س اسوسیشن کے زیر اہتمام ایک گول میز کانفرنس کا ٹی جی اوز بھون میں منعقد ہوئی جس کی صدارت فاونڈر پریسڈنٹ ٹی جی اوز ورکن اسمبلی محبو ب نگر مسٹر سرینوا س گوڑ نے کی جبکہ رکن اسمبلی واراکین قانون ساز کونسل پی رویندرا‘ پی پوتوری سدھاکر ریڈی‘ جناردھن ریڈی کے علاوہ ٹی این جی اوز قائد مسٹر دیوی پرساد‘ ٹی جی اوز صدرشریمتی وی ممتا‘ جنرل سکریٹری ایم ستیہ نارائنہ‘ گریٹر حیدرآباد صدر کرشنا یادوکے بشمول ریاست تلنگانہ کے مختلف محکموں میں خدمات انجام دینے والے گزیٹیڈو نان گزیٹیڈ عہدیداران نے بھی اس میں شرکت کی۔ مسٹر سرینواس گوڑ نے اپنے صدارتی خطاب میںتلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے ساتھ تعصب برتنے کا مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے باوجود تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے ساتھ انصاف میں آندھرائی قائدین کی ایماء پر کام کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دسویں پی آر سی اور ہلت کارڈ سے محروم تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے ساتھ انصاف کے لئے علاقائی بنیادوں پر محکموں اور ملازمین کی تقسیم میں تاخیرکے سبب تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کا فی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ملازمین کی تقسیم پر مامور مرکزی حکومت کی کمیٹیوں سے بارہا نمائندگی کے باوجودملازمین کی تقسیم میں تاخیر کے سبب پیدا ہونے والے صورتحال کی تمام تر ذمہ داری مرکزی میں برسراقتدار بی جے پی حکومت پر عائد ہوگی۔مسٹر دیو ی پرساد نے ریاستی حکومت پرمکمل اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کی موجودہ حکومت تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے ساتھ دوستانہ ماحول میں کام کررہی ہے انہوں نے مزید کہاکہ سابقہ حکومتوں سے تلنگانہ کے سرکاری ملازمین پی آر سی کی اجرائی کے متعلق متعدد مرتبہ نمائندگی کرچکی ہیں باوجود اسکے تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے لئے پی آر سی اجرائی عمل میںنہیں لائی گئی۔ انہو ں نے تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کو جلد از جلد ہلت کارڈفراہم کرنے کا بھی حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT