Wednesday , November 14 2018
Home / شہر کی خبریں / مرکزی حکومت ’ پکوڑا سیاست ‘ میں ملوث : بی وی راگھولو کا بیان

مرکزی حکومت ’ پکوڑا سیاست ‘ میں ملوث : بی وی راگھولو کا بیان

نلگنڈہ 6 فبروری ( این ایس ایس ) سی پی ایم لیڈر بی وی راگھولو نے آج الزام عائد کیا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت پکوڑا سیاست میں ملوث ہو رہی ہے اور ملک کے عوام کی توہین کر رہی ہے ۔ یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راگھولو نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں معاشی نظام کو مستحکم کریگی تاہم وہ اس سمت میں اقدامات نہیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت تقسیم آندھرا پردیش کے وقت کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں بھی ناکام ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ہی تلگو چیف منسٹرس کے چندر شیکھر راؤ اور این چندرا بابو نائیڈو ان وعدوں کو پورا کرنے مرکز پر دباؤ ڈالنے میں بھی ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ مرکز کے خلاف اس سلسلہ میں تحریک شروع کرے اور اس کے وعدے یاد دلائے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT