Wednesday , December 19 2018

مرکزی حکومت کا سیاسی انتقام راہول گاندھی

امیٹھی ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج یہ الزام عائد کیا ہیکہ نریندر مودی حکومت ایک طرف ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا کررہی ہے تو دوسری طرف پیشرو یو پی اے حکومت کے کارناموں کا سہرا اپنے سر باندھنے کی کوشش میں ہے۔ اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی میں دورہ کے دوسرے دن انہوں نے سنگرام پور تحصیل کے کسراگاؤں میں 84 ترق

امیٹھی ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج یہ الزام عائد کیا ہیکہ نریندر مودی حکومت ایک طرف ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا کررہی ہے تو دوسری طرف پیشرو یو پی اے حکومت کے کارناموں کا سہرا اپنے سر باندھنے کی کوشش میں ہے۔ اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی میں دورہ کے دوسرے دن انہوں نے سنگرام پور تحصیل کے کسراگاؤں میں 84 ترقیاتی کام شروع کئے، جس میں 44 سڑکیں، 2 شادی خانے اور 2 پاسنجر ویٹنگ ہال (انتظار گاہ) شامل ہیں۔ اس موقع پر راہول گاندھی نے کہا کہ جب کانگریس اقتدار میں تھی اس وقت اپوزیشن نے الزام عائد کیا تھا کہ تمام فنڈس امیٹھی کیلئے جارہے ہیں اور سب وہ کہتے ہیکہ یہاں کچھ بھی کام نہیں کیا گیا لیکن عوام حقائق سے بخوبی واقف ہیں، کیونکہ بی جے پی حکومت کا یہ وطیرہ بن گیا ہیکہ ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا کردی جائے اور پیشرو یو پی اے حکومت کے کاموں کا سہرا دینے سر باندھ لیا جائے۔ 44 سالہ ایم پی نے کہا کہ ان کا ایقان ہیکہ جو بھی پارٹی اقتدار میں آتی ہے حکومت کو چاہئے کہ تمام کسانوں، مزدوروں اور کمزور طبقات کی نمائندگی کرے۔ میگا فوٹ پارک کی منسوخی کا مسئلہ پھر ایک بار اٹھاتے ہوئے کانگریس لیڈر نے الزام عائد کیا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت انتقام کی سیاست پر گامزن ہے جبکہ امیٹھی میں فوٹ پارک کے قیام سے کسانوں کو زبردست فائدہ حاصل ہوگا لیکن گذشتہ بی جے پی نے اس خواب کو چکناچور کردیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ مرکز کو انتقام لینا ہے تو مجھ سے لے لیکن انتقامی سیاست کے ذریعہ کسانوں اور غریبوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔

TOPPOPULARRECENT