Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکزی حکومت کی اسکالرشپ 3 لاکھ 25 ہزار آن لائین درخواستوں کا ادخال

مرکزی حکومت کی اسکالرشپ 3 لاکھ 25 ہزار آن لائین درخواستوں کا ادخال

حیدرآباد۔/13 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) مرکزی حکومت کی اسکالر شپ کیلئے 3 لاکھ 25 ہزار 247 اقلیتی طلبہ نے آن لائین درخواستیں داخل کی ہیں۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل کے مطابق 30 نومبر کو درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ تھی اس مدت تک پری میٹرک اسکالر شپ کیلئے 2 لاکھ 90 ہزار 924 طلبہ نے درخواستیں داخل کیں۔ پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کیلئے 30435 امیدواروں اور میرٹ کم مینس کیلئے 3888 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ درخواستوں کی جانچ کا کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اسکالر شپ اور فیس باز ادائیگی کے سلسلہ میں بجٹ کی اجرائی کے ساتھ ہی طلبہ کو رقومات جاری کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اقلیتی طلبہ کو سیول سرویسیس کی کوچنگ کے سلسلہ میں معیاری اداروں کے انتخاب کا کام آخری مرحلہ میں ہے اور بہت جلد اقلیتی طلبہ کے کوچنگ اداروں میں داخلے کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT