Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکزی حکومت کے تحت کلرک کے تقررات، امتحان میں سخت مسابقت

مرکزی حکومت کے تحت کلرک کے تقررات، امتحان میں سخت مسابقت

صحیح جواب پر دو نشانات، غلط پر منفی، دفتر سیاست میں خواجہ علی شعیب اور سید احمد بخاری کا خطاب

حیدرآباد 20 نومبر (سیاست نیوز) اسٹاف سلیکشن کمیشن کے تحت مرکزی حکومت کے دفاتر میں کلریکل کیڈر کے تقررات کے لئے منعقد شدنی امتحان کمپیوٹر پر مبنی رہے گا۔ 100 سوالات کے 200 نشانات ہیں اور وقت 75 منٹ ہے۔ ہر غلط جواب پر 0.5 نشانات منہا کردیئے جاتے ہیں جبکہ صحیح جواب کے دو نشان ہیں۔ چار سیکشن میں جنرل نالج، ذہنی رجحان، انگلش، ابتدائی ریاضی کے آبجکٹیو ٹائپ سوالات ہیں۔ جو امیدوار فارمس داخل کئے انھیں اس طریقہ کار سے واقف کروانے اور نمونہ سوالات کی مشق کے لئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر گائیڈنس لکچر کا اہتمام کیا گیا۔ اس کو مخاطب کرتے ہوئے خواجہ علی شعیب اسوسی ایٹ پروفیسر اور سید احمد بخاری نے مفید مشورے دیئے اور امیدواروں سے کہاکہ وہ کامیابی کے لئے عام امتحانات کی طرح اس کی تیاری نہ کریں بلکہ یہ سخت مسابقتی امتحان ہے۔ اس میں زیادہ سے زیادہ نشانات حاصل کریں۔ مرکز کے محکمہ جات میں سرکاری ملازمت کا یہ زرین موقع ہے اور جو امیدوار تاحال فارمس داخل نہیں کئے ان کے لئے بھی 22 نومبر تک آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ اس سے استفادہ کریں۔ ایم اے حمید نے امتحانی پرچہ کی اسکیم اور سوالات کی نوعیت کے ساتھ اہم جوابات کو بتلایا۔ تمام شرکاء کو سوالی پرچے دیئے گئے۔ پروگرام کے انعقاد میں مسز نصرت نکہت، اطہر خان، منصور نے معاونت کی۔ آخر میں ایم اے حمید نے شکریہ ادا کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT