Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

حیدرآباد۔ 7 اپریل (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رجب المرجب 8 اپریل جمعہ 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ زیرنگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن منعقد ہوگا۔ اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عوام سے خواہش ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے، وہ فون 24603597 پر 8 بجے تک اور 8 بجے کے بعد نمبرات 24576832، 24513246،24521088 پر اور موبائل نمبرس 9885074220، 9866112393 ، 9391964951، 9885151354  یا  9000008138 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو۔

TOPPOPULARRECENT