Monday , July 23 2018
Home / شہر کی خبریں / مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( راست ) : مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع المنور 19 نومبر بروز اتوار 5-30 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، معتمد صدر مجلس علمائے دکن منعقد ہوگا ۔ معزز اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر 24603597 پر 8 بجے تک اور 8 بجے کے بعد فون نمبرات 24576832 ۔ 24513246 ۔ 24521088 پر اور موبائل 9866112393 ۔ 9000008138 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے ۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو ۔۔

بھوپال دینی اجتماع کے لیے
چار خصوصی ٹرینیں
حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : بھوپال دینی اجتماع کے لیے ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے چار خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں ۔ یہ ٹرینیں ایچ ایس نانڈیر (براہ نظام آباد ) اور دھون ، بھوپال چلائی جائیں گی ۔ ( دونوں ٹرینیں قاضی پیٹ پر ملیں گی ) 23 نومبر تا 27 نومبر ٹرینوں کو چلایا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT