Thursday , November 15 2018
Home / شہر کی خبریں / مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

حیدرآباد /13 جولائی ( فیاکس ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ذیقعدہ الحرام 14جولائی 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، معتمد صدر مجلس علمائے دکن منعقد ہوگا ۔ معزز اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر 24603597 پر 8 بجے تک اور 8 بجے کے بعد فون نمبرات 24576832/ 24513246 / 24521088 پر اور موبائیل نمبرات 9885074220/ 9000008138 / 9866112393/ 9391964951/ 9885151354/ 9949656226 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے ۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو ۔

TOPPOPULARRECENT