Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / مرکزی معتمد داخلہ کی برطرفی ، براہ کرم وزیراعظم سے پوچھیں: راج ناتھ

مرکزی معتمد داخلہ کی برطرفی ، براہ کرم وزیراعظم سے پوچھیں: راج ناتھ

نئی دہلی 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اچانک سابق معتمد داخلہ ایل سی گوئل کی میعاد میں تخفیف سے خود کو دور رکھنا چاہتے ہیں کیوں کہ اس کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ ’’براہ کرم وزیراعظم سے دریافت کریں‘‘۔ گوئل 1979 ء بیاچ کے آئی اے ایس عہدیدار ہیں اور انھیں جاریہ سال فروری میں مرکزی معتمد داخلہ مقرر کیا گیا تھا۔ جبکہ انیل گوسوامی کو برطرف کردیا گیا تھا جو مبینہ طور پر سی بی آئی کی تحقیقات میں دخل اندازی کررہے تھے۔ جو سابق مرکزی وزیر من تنگ سنگھ کے خلاف شاردا اسکام میں جاری تھیں۔

TOPPOPULARRECENT