Wednesday , July 18 2018
Home / ہندوستان / مرکزی معتمد کی سوچھ بھارت تقریب میں وزیراعظم مودی کی جانب سے ستائش

مرکزی معتمد کی سوچھ بھارت تقریب میں وزیراعظم مودی کی جانب سے ستائش

موتی ہاری (بہار) /10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج مرکزی معتمد پرمیشورن ایئر کی پینے کے پانی اور حفظان صحت کے شعبوں میں کارروائیوں کی ستائش کی جو سوچھ بھارت ابھیان کا ایک حصہ تھیں ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری عہدیدار عام طور پر اپنے نام پوشیدہ رکھتے ہوئے کام کرتے ہیں ۔ ہم ان سرکاری عہدیداروں کے کارناموں سے واقف بھی نہیں ہوتے ۔ ان کی ستائش کی جانی چاہئیے ۔ وہ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرمیشورن کے حفظان صحت اور پینے کے پانی کی عوام کو سربراہی کے شعبوں میں نمایاں کارناموں کی ستائش کرنا چاہتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT