Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / مرکزی ملازمتوں میں اقلیتوں سے 9 فیصد افراد کا تقرر

مرکزی ملازمتوں میں اقلیتوں سے 9 فیصد افراد کا تقرر

نئی دہلی 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں 11,218 افراد یا 8.79 فیصد اقلیتی طبقہ سے تقرر کئے گئے ہیں۔ سال 2014-15 ء کے دوران اقلیتی طبقہ کے تقریباً 9 فیصد افراد کا مرکز کی سرکاری ملازمتوں میں تقرر ہوا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی اُمور مختار عباس نقوی نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے 65 وزارتوں اور مرکزی محکموں میں اقلیتی طبقہ کے تقررات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ معلومات کے بموجب تقررات میں اقلیتوں کا تناسب بڑھتا جارہا ہے۔ 2013-14 ء میں 7.89 فیصد اقلیتی افراد تھے۔

TOPPOPULARRECENT