Friday , November 16 2018
Home / ہندوستان / مرکزی ملازمین اور وظیفہ یابان کے گرانی الاؤنس میں اضافہ

مرکزی ملازمین اور وظیفہ یابان کے گرانی الاؤنس میں اضافہ

نئی دہلی ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے تقریباً 1 کرو ڑ مرکزی سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کو فائدہ پہونچاتے ہوئے گرانی الاؤنس میں 6 فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہیں ماہ جنوری سے بنیادی یافت کا 113 فیصد گرانی الاؤنس ادا کیا جائے گا ۔ حکومت کے اس فیصلے سے 48 لاکھ سرکاری ملازمین اور 55 لاکھ وظیفہ یابان کو فائدہ ہوگا جبکہ جاریہ

نئی دہلی ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے تقریباً 1 کرو ڑ مرکزی سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کو فائدہ پہونچاتے ہوئے گرانی الاؤنس میں 6 فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہیں ماہ جنوری سے بنیادی یافت کا 113 فیصد گرانی الاؤنس ادا کیا جائے گا ۔ حکومت کے اس فیصلے سے 48 لاکھ سرکاری ملازمین اور 55 لاکھ وظیفہ یابان کو فائدہ ہوگا جبکہ جاریہ مالیاتی سال 7,889.34 کروڑ کے مصارف عائد ہوں گے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی کابینہ کے اجلاس میں آج یہ فیصلہ کیا گیا ۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چھٹویں سنٹرل پے کمیشن کی سفار شات پر مبنی فارمولے کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔

رئیل اسٹیٹ شعبہ کیلئے ریگولیٹری ادارہ
نئی دہلی ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی کابینہ نے آج ایک بل کو منظوری دیدی جس میں رئیل اسٹیٹ شعبہ کیلئے ریگولیٹری ادارہ قائم کیا جائے گا تاکہ خریداروں کے مفادات کا تحفظ ہوسکے ۔مرکزی اور ریاستی سطح پر یہ ادارے غیر منظم رئیل اسٹیٹ شعبہ میں شفافیت یقینی بنائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT