Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / مرکزی ملازمین کا گرانی الاؤنس 6 فیصد اضافہ، استقدامی اثر ہوگا

مرکزی ملازمین کا گرانی الاؤنس 6 فیصد اضافہ، استقدامی اثر ہوگا

نئی دہلی ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کے ملازمین کیلئے گرانی الاؤنس (ڈی اے ) کو بنیادی یافت کا 125 فی صد بڑھا دیا گیا ہے، جو 6 فیصدی پوائنٹس کا اضافہ ہے، جس پر یکم جنوری 2016ء سے استقدامی اثر ہوگا، وزارت فینانس نے آج یہ بات کہی۔ ڈی اے میں یہ اضافہ جس کا گزشتہ ماہ اعلان کیا گیا، اسے نافذ العمل لانے والے وزارت کے میمورنڈم کے مطابق مرکزی ملازمین کو قابل ادا گرانی الاؤنس یکم جنوری 2016ء سے استقدامی اثر کے ساتھ موجودہ 119 فیصد سے بڑھا کر 125 فیصد کیا جائے گا۔ مرکزی ملازمین کو ڈی اے کی اضافی قسط اور پنشنرز کو گرانی راحت (ڈی آر) کی یکم جنوری 2016ء سے اجرائی کا فیصلہ مرکزی کابینہ نے 23 مارچ کو کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT