Saturday , November 17 2018
Home / ہندوستان / مرکزی ملازمین کو نئے گھر کیلئے 25 لاکھ روپئے قرض

مرکزی ملازمین کو نئے گھر کیلئے 25 لاکھ روپئے قرض

نئی دہلی۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کے ملازمین اب نئے مکان کی خریداری یا تعمیر کیلئے 25 لاکھ رو پئے تک قرض سادہ شرح سود 8.50% پر حاصل کرسکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد امکنہ کے شعبہ میں قلت کا ازالہ کرنا ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قبل ازیں 7.50 لاکھ روپئے ،6% تا 9.50% شرح سود پر دیئے جاتے تھے۔ قرض کی رقم 20 سال میں قابل ادائیگی ہوگی اور پہلے 15 سال اقساط 13,890 اور بعدازاں 26,411 روپئے ماہانہ ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT