Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / مرکزی ملازمین کے گرانی الاؤنس میں اضافہ

مرکزی ملازمین کے گرانی الاؤنس میں اضافہ

نئی دہلی ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) رنگوں کے تہوار ہولی کے موقع پر حکومت نے گرانی الاونس میں آج چھ فیصد کا اضافہ کیا جس سے ایک کروڑ مرکزی سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کو فائدہ پہنچے ۔ یہ اضافہ یکم ؍ جنوری 2016ء سے کیا گیا ہے۔ اس اضافہ جس سے سرکاری خزانہ سے 14,724.14 کروڑ روپئے سالانہ کا زائد بوجھ عائد ہوگا۔ کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا جس کے بعد وزیر ٹیلیکام روی شنکر پرساد نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ گرانی الاؤنس میں اضافہ کے اس فیصلہ سے 2016-17ء کے دوران مرکزی سبکدوش ملازمین کیلئے 6,795.5 اور ملازمین کیلئے سرکاری خزانہ پر 7,929.24 کروڑ روپئے کا زائد بوجھ عائد ہوگا۔ مرکزی حکومت سال میں دو مرتبہ گرانی الاؤنس پر نظرثانی کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT