Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / مرکزی ملازمین کے گرانی الاؤنس میں 10 فیصد اضافہ ممکن

مرکزی ملازمین کے گرانی الاؤنس میں 10 فیصد اضافہ ممکن

نئی دہلی 2 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت امکان ہے کہ آئندہ ماہ سرکاری ملازمین کیلئے گرانی الاؤنس میں 10 فیصد اضافہ کا اعلان کریگی ۔ اس سے تقریبا 50 لاکھ ملازمین اور 30 لاکھ وظیفہ یابوں کو فائدہ ہوگا ۔ اس دس فیصد اضافہ کے ساتھ گرانی الاؤنس 100 فیصد ہوجائیگا ۔ مرکز کی یو پی اے حکومت کی جانب سے دو ہندسوں میں گرانی الاؤنس میں اضافہ دوسری

نئی دہلی 2 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت امکان ہے کہ آئندہ ماہ سرکاری ملازمین کیلئے گرانی الاؤنس میں 10 فیصد اضافہ کا اعلان کریگی ۔ اس سے تقریبا 50 لاکھ ملازمین اور 30 لاکھ وظیفہ یابوں کو فائدہ ہوگا ۔ اس دس فیصد اضافہ کے ساتھ گرانی الاؤنس 100 فیصد ہوجائیگا ۔ مرکز کی یو پی اے حکومت کی جانب سے دو ہندسوں میں گرانی الاؤنس میں اضافہ دوسری مرتبہ کیا جارہا ہے ۔ حکومت نے گذشتہ سال ستمبر میں مہنگائی بھتہ میں 10 فیصد اضافہ کا اعلان کیا تھا جس سے یہ الاؤنس بڑھ کر 90 فیصد تک پہونچ گیا تھا۔ اس اعلان پر یکم جولائی 2013 سے عمل آوری ہو رہی ہے ۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ گرانی الاؤنس میں اضافہ 10 فیصد سے کم کا نہیں ہوگا اور اس پر یکم جنوری 2014 سے عمل آوری ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرانی الاؤنس میں اضافہ کے حقیقی تناسب کا جائزہ اسی وقت لیا جاسکتا ہے جب ماہ ڈسمبر کیلئے کسٹمر پرائس انڈیکس ( برائے صنعتی مزدور ) کا اعلان کیا جائے ۔ حکومت کی جانب سے جنوری 31 کو جو عبوری ڈاٹا جاری کیا گیا ہے اس کے بموجب ماہ ڈسمبر میں صنعتی ورکرس کیلئے ریٹیل افراط زر کی شرح 9.13 فیصد رہی تھی ۔ حکومت اپنے ملازمین کیلئے گرانی الاؤنس میں اضافہ کرنے کیلئے گذشتہ 12 ماہ کا صنعتی ورکرس کا کسٹمر پرائس انڈیکس نظر میں رکھتی ہے ۔ ایسے میں اس بار گرانی الاؤنس میں اضافہ کیلئے 2013 میں جنوری تک ڈسمبر افراط زر کی شرح کو نظر میں رکھا جائیگا ۔

کنفیڈریشن آف سنٹرل گورنمنٹ ائمپلائز کے صدر کے این کٹی نے بتایا کہ اس بار گرانی الاؤنس میں اضافہ 10 فیصد ہوگا اور اس کا مارچ میں اعلان ہوسکتا ہے ۔ گرانی الاؤنس بڑھا کر 100 فیصد کرنے کے علاوہ حکومت کو چاہئے کہ وہ تنخواہوں پر بھی نظرثانی کرے اور گرانی الاؤنس کو بنیادی یافت میں ضم کردے ۔ اب تک کے طریقہ کار ے مطابق گرانی الاؤنس جب کبھی 50 فیصد کے نشان کو عبور کرجاتا ہے گرانی الاؤنس کو بنیادی یافت میں شامل کرلیا جاتا ہے ۔ اس انضمام سے ملازمین کو دوسرے الاؤنس میں بھی اضافہ ملتا ہے ۔ مسٹر کٹی نے مطلع کیا کہ مرکزی ملازمین 12 فبروری سے دو روز کی ہڑتال کرینگے اور ان کا مطالبہ ہے کہ ساتواں پے کمیشن قائم کرکے تنخواہوں پر نظر ثانی کی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT