Tuesday , December 11 2018

مرکزی نمائندہ کی ستیہ پال سے ملاقات

جموں ۔ 28نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) مرکز کی خصوصی نمائندہ برائے کشمیر دنیشور شرما نے آج گورنر جموں و کشمیر ستیہ پال ملک سے یہاں راج بھون میں ملاقات کی۔ سرکاری ترجمان نے کہا کہ دونوں نے عوام کی سیاسی اور ترقیاتی امنگوں اور داخلی سلامتی کی صورتحال سے متعلق مختلف مسائل پر غوروخوض کیا۔ ریاست کے نوجوانوں کے تعلیمی اور کریئر سے متعلق مفادات کے تحفظ اور انہیں فروغ دینے کیلئے درکار اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ دنیشور شرما نے دیگر قائدین سے بھی ملاقات کی۔

TOPPOPULARRECENT