Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / مرکزی وزارت اقلیتی اُمور کے عہدیداروں کی آج آمد

مرکزی وزارت اقلیتی اُمور کے عہدیداروں کی آج آمد

ریاستی وقف بورڈ کی تنظیم جدید اور تقسیم کا جائزہ لیا جائے گا

ریاستی وقف بورڈ کی تنظیم جدید اور تقسیم کا جائزہ لیا جائے گا
حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری (سیاست نیوز) ریاستی وقف بورڈ کی تنظیم جدید اور تقسیم کا جائزہ لینے مرکزی وزارت اقلیتی امور کے عہدیداروں کی ایک ٹیم کل 17 فروری کو حیدرآباد پہنچ رہی ہے ۔ ٹیم میں سکریٹری اقلیتی امور حکومت ہند ڈاکٹر اروند مایارام کے علاوہ جوائنٹ سکریٹری راکیش موہن اور انڈر سکریٹری وقف حکومت ہند پی کے شرما شامل ہوں گے۔ تینوں عہدیدار منگل کی شام حیدرآباد پہنچ جائیں گے اور 18 فروری کو تلنگانہ اور آندھراپردیش عہدیداروں کے ساتھ اجلاس ہوگا۔ دونوں ریاستوں کے سکریٹریز اقلیتی بہبود کے علاوہ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود اور دیگر عہدیدار شرکت کریں گے۔ مرکزی عہدیداروں کی آمد کا مرکز وقف بورڈ کی تقسیم کا عمل تیز کرنا ہے۔ یہ عہدیدار دونوں ریاستوں میں اوقافی جائیدادوں کے موقف کا جائزہ لیں گے اور دونوں حکومتوں سے حاصل ہونے والی تفصیلات کی بنیاد پر وقف بورڈ کی تقسیم کی مرکز سے سفارش کریں گے۔ واضح رہے کہ وقف بورڈ کی تقسیم کیلئے مرکز کی منظوری لازمی ہے اور سنٹرل وقف کونسل کی جانب سے اس کی منظوری دی جاچکی ہے۔ گزشتہ ہفتہ ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ اور تلنگانہ کے عہدیداروں نے مرکزی وزیر اقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ سے ملاقات کی تھی اور وقف بورڈ کی تقسیم کا عمل تیز کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس ملاقات کے موقع پر نجمہ ہپت اللہ نے عہدیداروں کو روانہ کرنے کا تیقن دیا تھا ۔ تلنگانہ اور اندھراپردیش میں اقلیتی جائیدادوں ، اراضیات ، ان کے موجودہ موقف اور آمدنی سے متعلق تفصیلات پر مشتمل رپورٹ تیار کی جارہی ہے جو مرکزی ٹیم کے حوالے کی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT