Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / مرکزی وزارت فینانس کا بینکوں کے ساتھ اجلاس، قرضوں کی وصولی پر غور

مرکزی وزارت فینانس کا بینکوں کے ساتھ اجلاس، قرضوں کی وصولی پر غور

نئی دہلی ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت فینانس نے آج سرکاری شعبہ کی بینکوں کے سینئر عہدیداروں کا ایک اجلاس طلب کیا تاکہ قرضوں کی وصولی کی کوششوں کا جائزہ لیا جاسکے۔ ان کوششوں میں کنگ فشر ایرلائنس سے قرضوں کی وصولی کے اقدامات بھی شامل ہیں۔ بینکوں نے ان طریقوں پر غور کیا جو زیادہ سرگرمی کے ساتھ ایسے معاملات سے نپٹ سکتے ہیں جن میں قرض لینے والوں میں دانستہ طور پر قرض ادا نہیں کیا ہے۔ سرکاری بینکوں کے ایسے قرضوں کی جملہ مالیت ڈسمبر 2015 کے قتل تک 3.61 لاکھ کروڑ روپئے تھی جبکہ خانگی شعبہ کے ناموں تاجروں نے 39859 کروڑ روپئے کے قرضہ جات ادا نہیں کئے۔ اس طرح خانگی بینکوں کے حاصل کئے ہوئے اڈوانس کا تناسب 7.30 فیصد ہوگیا جبکہ ڈسمبر کے ختم پر یہ 2.36 فیصد تھا۔ دانستہ طور پر خانگی شعبہ کے قرض ادا کرنے سے گریز کرنے والوں کی تعداد 76863 جو 66910 کروڑ روپئے باقی ہیں۔ 6816 مقدمے دائر کئے گئے ہیں اور 1669 معاملات میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT