Wednesday , February 21 2018
Home / ہندوستان / مرکزی وزراء ایرانی اور راٹھور کا ممبئی مہلوکین کو خراج عقیدت

مرکزی وزراء ایرانی اور راٹھور کا ممبئی مہلوکین کو خراج عقیدت

نئی دہلی ۔ 26نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزراء سمرتی ایرانی اور راجہ وردھن راٹھورنے آج 26نومبر کے ممبئی دہشت گرد حملوں کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ 26نومبر 2008ء کو ممبئی پر راجستھان کی لشکر طیبہ کے 10دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ۔ گڑبڑ کے دوران جو تین دن جاری رہی 164 افراد بشمول ملازمین پولیس اور این ایس جی کمانڈوز ہلاک اور 308 افراد زخمی کردیئے گئے ۔ راٹھوروزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ہیں جب کہ سمرتی ایرانی مرکزی وزیر اطلاعات ونشریات ہیں ۔ ایرانی نے ٹوئیٹر پر اپنا پیغام تحریر کیا جب کہ راٹھورنے عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کی تمام نوعیتوں کا صفایا کرنے اور ہندوستان کو ایک محفوظ ملک بنانے کا عہد کریں ۔ انہوں نے بھی اپنا پیغام ٹوئیٹر پر تحریر کیا ۔ ایرانی نے عوام کو قومی یوم دستور کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کی تدوین کرنے والوں بشمول امبیڈکر کی خدمات قابل قدر تھیں۔

TOPPOPULARRECENT