Saturday , December 15 2018

مرکزی وزیروی کے سنگھ کیخلاف ایف آئی آر درج کیا جائے

پولیس کو قومی کمیشن برائے پسماندہ طبقات کی ہدایت
نئی دہلی۔/23اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی کمیشن برائے پسماندہ طبقات نے آج اتر پردیش کے ڈائرکٹر جنرل پولیس اور دہلی کے پولیس کمشنر کو ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے فرید آباد میں دلتوں کی ہلاکت پر مرکزی وزیر وی کے سنگھ کے متنازعہ ریمارک پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ اس ریمارک پر انہیں تنقید کا نشانہ اور کابینہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ مرکزی وزیر کے تبصرہ پراز خود کارروائی کرتے ہوئے کمیشن نے اتر پردیش پولیس کو یہ بھی ہدایت دی کہ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد اندرون 10یوم کارروائی رپورٹ پیش کی جائے۔ صدر نشین قومی کمیشن برائے پسماندہ طبقات مسٹر پی ایل پونیا نے آج یہ اطلاع دی ہے۔ جبکہ عام آدمی پارٹی کے وفد نے مرکزی وزیر کے متنازعہ ریمارک کے خلاف  کارروائی کیلئے کمیشن سے نمائندگی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT