Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / مرکزی وزیر اور بی جے پی رکن اسمبلی کی پدماوتی کی ریلیز کی مخالفت

مرکزی وزیر اور بی جے پی رکن اسمبلی کی پدماوتی کی ریلیز کی مخالفت

کوٹا ؍ جئے پور۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج سنجے لیلا بھنسالی کی تاریخی فلم پدماوتی کی ریلیز کے خلاف آوازوں میں اپنی آواز شامل کرتے ہوئے کہاکہ سماج کردار کشی کو جو ایک تاریخی کردار تھی، کی جارہی ہے کبھی برداشت نہیں کرے گا۔ مرکزی وزیرمملکت برائے زراعت اور بہبود کاشتکار نے کہا کہ تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش برداشت نہیں کی جاسکتی۔ اگر تاریخی حقائق اور کردار مسخ کرکے یا توڑمروڑ کرکے پیش کئے جائیں تو سماج یقینی طور پر اس کی مخالفت میں آگے آئے گا اور اس کردار کشی کو کبھی برداشت نہیں کرے گا۔ بی جے پی رکن اسمبلی جئے پور کی سابق شاہی خاندان کی رکن دیا کماری نے کہاکہ فلم کی ریلیز کی اجازرت نہیں دی جاسکتی کیونکہ اس نے من مانے طور پر تاریخ کو مسخ کرکے پیش کیا ہے۔ انہوں نے جئے پور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فلم کو سماج کے کسی بھی طبقہ کے جذبات تاریخ کو مسخ کرتے ہوئے مجروح نہیں کرنے چاہئیں۔ اگر فلم ریلیز ہوجائے تو یہ ایک دستاویز بن جائے گی جس میں تاریخی حقائق کو مسخ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT