Friday , June 22 2018
Home / سیاسیات / مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا کاشتکاروں کو گمراہ کرنے کا راہول گاندھی پر الزام

مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا کاشتکاروں کو گمراہ کرنے کا راہول گاندھی پر الزام

چندولی۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے سینئر قائد راجناتھ سنگھ نے آج نائب صدر کانگریس راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسان مہا ریالی میں کاشتکاروں کو گمراہ کیا ہے اور اس برادری سے اپیل کی کہ وہ این ڈی اے حکومت کے حصول اراضی آرڈیننس اور دیگر پالیسیوں کے بارے میں پھیلائی ہوئی افواہوں سے گمراہ نہ ہوں ۔ کسان مہاپنچای

چندولی۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے سینئر قائد راجناتھ سنگھ نے آج نائب صدر کانگریس راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسان مہا ریالی میں کاشتکاروں کو گمراہ کیا ہے اور اس برادری سے اپیل کی کہ وہ این ڈی اے حکومت کے حصول اراضی آرڈیننس اور دیگر پالیسیوں کے بارے میں پھیلائی ہوئی افواہوں سے گمراہ نہ ہوں ۔ کسان مہاپنچایت سے اپنے آبائی ضلع میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ راہول گاندھی اور سونیا گاندھی اور ان کے کانگریس پارٹی کے ساتھی کسان مہا ریالی منعقد کررہے ہیں لیکن اس سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ وہ حصول اراضی پالیسی کے بارے میں کاشتکاروں کو گمراہ کررہے ہیں ۔مودی زیر قیادت حکومت کاشتکاروں کی زندگیاں بہتر بنانے کی پابند ہے جو ناامید ہوچکے ہیں کیونکہ کانگریس دور اقتدار میں اُس کی سیاست ناکام تھی ۔

TOPPOPULARRECENT