Monday , February 19 2018
Home / ہندوستان / مرکزی وزیر دا خلہ کا 7ڈسمبر کو دورہ میگھالیہ

مرکزی وزیر دا خلہ کا 7ڈسمبر کو دورہ میگھالیہ

شیلانگ ۔ 26نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ میگھالیہ کا 7ڈسمبر کو دورہ کریں گے ‘ جہاں عنقریب اسمبلی انتخابات مقرر ہے ۔ وہ مراکز رائے دہی سطح کے بی جے پی کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ ریاست میں پارٹی کے دفتر کا افتتاح کریں گے ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر شبون لنگڈو نے کہا کہ ریاستی بی جے پی تمام 60نشستوں پر مقابلہ کرنے کی تیاری کررہی ہے ۔ علاوہ ازیں پارٹی مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ اور قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کے دورہ کی بھی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ پارٹی کارکن جاریہ سال تمام نشستوں پر کامیابی کیلئے انتھک جدوجہد کرنے کا عہد کئے ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ میگھالیہ میں بھی بی جے پی برسراقتدار آجائے ۔

TOPPOPULARRECENT