مرکزی وزیر رام داس اتھاؤلے کو طمانچہ رسید کرنے کی کوشش

جلسہ میں موجود افراد کے ہاتھوں پٹائی میں حملہ آورشخص زخمی، دواخانہ کو منتقلی
تھانے ۔ /9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر رام داس اتھاولے کو طمانچہ رسید کرنے کی کوشش پر مہاراشٹرا کے ضلع تھانے میں ہفتہ کی شب ایک 30 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا ۔ ریبپلکن پارٹی کے سربراہ اتھاؤلے ایک ریلی سے خطاب کے لئے امبرناتھ ٹاؤن پہونچے تھے اور جیسے ہی دستور پر اپنے خطاب ختم کرنے کے بعد شہ نشین سے اترے ۔ 10:15 بجے شب یہ واقعہ پیش آیا ۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ پراوین گوماوی نے اتھاؤلے کی گلپوشی کے بہانے انہیں طمانچہ رسید کرنے کی کوشش کی تھی جس پر وہاں موجود افراد نے اس کو پکڑ کر خوب پٹائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔ مرکزی مملکتی وزیر سماجی انصاف و بااختیاری کو کوئی گزند نہیں پہونچا کیونکہ وہاں موجود افر اد اور پولیس ان پر حملہ کے لئے کی گئی گوماوی کی کوشش کو ناکام بنادیا ۔ گوماوی کو وہاں موجود افراد کے ہاتھوں بری طرح زدوکوب کئے جانے کے بعد سب سے پہلے ممبئی کے سرکاری دواخانہ میں شریک کیا گیا ۔ امرناتھ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کے بی چاوان نے کہا کہ ’ ہم نے دفعات 353 ، 332 کے تحت گوماوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ملزم کو صرف حراست میں لیا گیا ہے اور تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ‘‘ ۔ گوماوی کی طرف سے وزیر پر حملہ کی کوشش کی وجوہات کا پتہ چلانے کے ئے تحقیقات جاری ہیں ۔ اس دوران ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ غالباً وہ مایوسی کی حالت میں ایسا کیا ہوگا کیونکہ اس کو حال ہی میں اتھاؤلے کی پارٹی آر پی آئی (اے) سے خارج کردیا گیا تھا ۔ پولیس نے حملہ کرنے والے کوگرفتار کرلیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT