Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / مرکزی وزیر سمرتی کا کل دورۂ امیٹھی

مرکزی وزیر سمرتی کا کل دورۂ امیٹھی

مودی حکومت کے کارہائے نمایاں کی تشہیری مہم کا حصہ
امیٹھی ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر ایچ آر ڈی سمرتی ایرانی 26 مئی کو امیٹھی کا دورہ کریں گی جو نریندر مودی حکومت کے دو سال کی تکمیل پر بی جے پی کی جارحانہ تشہیری مہم کا حصہ ہے۔ 2017ء کے اترپردیش اسمبلی چناؤ کی تیاری کرتے ہوئے بی جے پی نے اپنی اعلیٰ قیادت بشمول 45 مرکزی وزراء کو اس ریاست کے 32 شہروں میں مختلف ایونٹس میں شرکت کیلئے تیار کیا ہے۔ سمرتی سب سے پہلے اس ضلع کے پرتوش گاؤں کا دورہ کریں گی۔ بی جے پی کے امیٹھی یونٹ کے سربراہ اوما شنکر پانڈے نے فون پر نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ مرکزی وزیر معذورین کے گیان بھارتی سنٹر کی تقریب میں شریک ہوں گی۔ وہ اس کے بعد یہاں واقع راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکر ماضی کا دورہ کریں گی۔ یہ ادارہ اپنے الہ آباد کیمپس کو منتقل کردینے کی تجویز ہے۔

TOPPOPULARRECENT