Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / مرکزی وزیر مملکت وی کے سنگھ کی اہلیہ کی بلیک میل کی شکایت

مرکزی وزیر مملکت وی کے سنگھ کی اہلیہ کی بلیک میل کی شکایت

نئی دہلی، 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امور خارجہ کے مرکزی وزیر مملکت وی کے سنگھ کی اہلیہ نے ایک شخص کی طرف سے مبینہ طورپر بلیک میل کئے جانے کی شکایت درج کرائی ہے ۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ وزیر موصوف کی اہلیہ نے اس سلسلے میں پولس سے شکایت کی ہے ۔ پولس ذرائع کے مطابق غازی آباد کے رکن پارلیمنٹ کی اہلیہ محترمہ بھارتی سنگھ کو ایک رشتہ دار کے دوست پردیپ چوہان کی طرف سے بلیک میل کیا جارہا تھا۔اپنی شکایت میں محترمہ بھارتی سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ بلیک میل کرنے والے شخص نے ان سے 2 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT