Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / مرکزی وزیر مینکا گاندھی کا بچوں کی بردہ فروشی پر قابو پانے کا مشورہ

مرکزی وزیر مینکا گاندھی کا بچوں کی بردہ فروشی پر قابو پانے کا مشورہ

بلگاوی (کرناٹک) ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے عہدیداروں سے خواہش کی کہ نامولود بچوں کے قتل اور بچوں کی بردہ فروشی کو روکنے کیلئے عہدیداروں کو چوکس ہوجانا چاہئے۔ وہ سورنا ودھان سودھا میں کل تقریر کررہی تھیں۔ انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ ہر شخص کو صنف کے تناسب میں مساوات پیدا کرنے اور اسے فروغ دینے کیلئے متحد ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے حاضرین سے کہا کہ یہ ضروری ہیکہ تمام یتیم خانوں کو درج رجسٹرکیا جائے اور عہدیدار ان کی کارکردگی پر نظر رکھیں۔ حکومت کی مختلف اسکیموں کا جیسے بہبودی خواتین و اطفال کا تذکرہ کرتے ہوئے مینکا گاندھی نے کہا کہ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ این ڈی اے حکومت کا ایک بہترین پروگرام ہے۔

TOPPOPULARRECENT