Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / مرکزی وزیر نتن گڈکری کا دورۂ امریکہ

مرکزی وزیر نتن گڈکری کا دورۂ امریکہ

واشنگٹن ۔ 9جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز نتن گڈکری ایک ہفتہ طویل دورہ پر کل واشنگٹن پہونچ رہے ہیں جہاں وہ امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون میں اضافہ کے علاوہ مختلف انفراسٹرکچر شعبوں میں غیرملکی راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) کیلئے سرمایہ کاروں کو راغب کریں گے ۔ نتن گڈکری واشنگٹن سے لاس اینجلس جائیں گے اور نیویارک ، سینٹ لوئیس اور سان فرانسسکو میں بھی اُن کا توقف ہوگا ۔ وہ امریکی سکریٹری آف ٹرانسپورٹیشن اتھاریٹی فاکس سے 11 جولائی کو باہمی مذاکرات کریں گے ۔ مختلف پروگرامس میں وہ ہندوستان کے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کا ماڈل اُجاگر کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ایف ڈی آئی کے حصول کو یقینی بنائیں گے ۔ نتن گڈکری روڈ اینڈ ہائی وے کے شعبہ میں امریکی کمپنیوں سے ٹکنالوجی تعاون کی خواہش کریں گے ۔ نیویارک میں دو دن کے قیام کے دوران اوورسیز فرینڈس آف بی جے پی نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ ترتیب دیا ہے ۔ گڈکری اوراکل اور بلوم انرجی کا بھی دورہ کریں گے ۔
افغانستان میں ہندوستانی سٹلائیٹس سے امریکہ کا استفادہ
واشنگٹن ۔ 9جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے جنگ سے متاثرہ افغانستان میں موسمی حالات سے فوری باخبر ہونے کیلئے ہندوستانی سٹلائیٹس سے استفادہ کا منصوبہ بنایا ہے ۔ پینٹگان نے بتایا کہ امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت کے بارے میں فیصلہ کیلئے ہندوستانی سٹلائیٹس استعمال کئے جائیں گے جبکہ یوروپی موسمی سٹلائیٹس کو عراق اور شام کے حدود کا احاطہ کرنے کیلئے وہاں منتقل کیا گیا ہے ۔ ابتداء میں چین کے سٹلائیٹس کی خدمات حاصل کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جارہا تھا لیکن مختلف خدشات کی بناء یہ منصوبہ ترک کردیا گیا۔ بعد ازاں پینٹگان نے ہندوستانی سٹلائیٹس سے استفادہ کا فیصلہ کیا ہے جو پہلے سے ہی یہاں اپنا کام کررہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT