Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / مرکزی وزیر نقوی کی بہن مطلقہ خواتین کے حق کی لڑائی لڑے گی

مرکزی وزیر نقوی کی بہن مطلقہ خواتین کے حق کی لڑائی لڑے گی

بریلی۔ 3 ۔مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی اقلیتی بہبود وزیر مملکت (آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی کی بہن فرحت نقوی نے اب مطلقہ خواتین کو انصاف دلانے کے لئے ’میرا حق‘ ادارے کے ذریعے لڑائی لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔یہ ادارہ کسی بھی مذہب یا ذات کی طلاق شدہ اور مسلم سماج کی تین طلاق شدہ خواتین کی ایف آئی آر درج کرنے سے لے کر مفت میں قانونی مدد فراہم کرائے گی۔ ’میرا حق‘نے سب سے پہلے بریلی کی تین طلاق سے متاثرہ انشا خان کی قانونی لڑائی لڑنے کے ساتھ ہی وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ سے ملاقات کرکے انصاف دلانے کا بھروسہ بھی دلایا۔انہوں نے کہا کہ طلاق معاشرے کے لئے ناسور بن چکا ہے ۔ مسلم اور ہندو معاشرے میں طلاق کے بارے میں تمام لوگوں کو معلومات ہی نہیں ہے ۔ اس کے غلط استعمال سے لاکھوں خواتین کی زندگی برباد ہو رہی ہے ۔ فرحت نے سماج سے طلاق کا ’کلنک‘مٹانے کا حل کیا ہے ۔

کولکتہ کے ایرپورٹ پر ٹینکر الٹ گیا، دو افراد زخمی
کولکتہ ۔ 3 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) این ایس سی بی آئی ایرپورٹ پر آج ایک آئیل ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوگئے لیکن فلائیٹ آپریشنس متاثر نہیں ہوئے۔ ایرپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس واقعہ میں ٹینکر کا ڈرائیور اور ہلپر زخمی ہوئے ہیں۔ ایرپورٹ ڈائرکٹر اتل ڈکشٹ نے کہا کہ فائر انجنوں کو فوری طلب کیا گیا اور ٹینکر الٹنے کے بعد لگی آگ پر قابو پایا گیا۔ جلد ہی مقام واقعہ کی صفائی بھی کردی گئی۔

TOPPOPULARRECENT