Tuesday , December 11 2018

مرکزی وزیر نیتن گڈکری کو 10 ہزار کا جرمانہ

نئی دہلی 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے مرکزی وزیر نیتن گڈکری پر 10 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے کیوں کہ انھوں نے سابق چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے خلاف ہتک عزت مقدمہ میں عدالتی احکامات کی پابندی نہیں کی تھی۔ میٹرو پالیٹن مجسٹریٹ گومتی منوچا نے کہاکہ مرکزی وزیر نے مذکورہ مقدمہ کی سماعت سے 3 دن قبل حلفنامہ داخل کرن

نئی دہلی 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے مرکزی وزیر نیتن گڈکری پر 10 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے کیوں کہ انھوں نے سابق چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے خلاف ہتک عزت مقدمہ میں عدالتی احکامات کی پابندی نہیں کی تھی۔ میٹرو پالیٹن مجسٹریٹ گومتی منوچا نے کہاکہ مرکزی وزیر نے مذکورہ مقدمہ کی سماعت سے 3 دن قبل حلفنامہ داخل کرنے کے لئے عدالتی احکامات کی تکمیل نہیں کی۔ اُنھوں نے بتایا کہ کجریوال کے وکیل کو 3 دن قبل حلفنامہ حوالے کرنے کی ہدایت دی گئی تھی لیکن گڈکری نے آج اس کی تعمیل کی ہے۔ عدالت نے کہاکہ مدعی کو ایک اور موقع دیتے ہوئے 10ہزار کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اور مقدمہ پر سماعت کی آئندہ تاریخ 21 مارچ 2015 ء مقرر کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT